نئی دہلی،25؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سماجی کارکن انا ہزارے کی تحریک کا گجرات کے پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے حمایت کی ہے۔ہاردک پٹیل نے کہاہے کہ اناہزارے کسانوں اور لوک پال کے لیے جو آواز اٹھا رہے ہیں، میں نے اس کی حمایت کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ انا ہزارے سے فون پر بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے بات نہیں ہو پائی۔ہاردک نے کہا کہ وہ انا کی تحریک میں شامل ہونے رام لیلا میدان نہیں جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی کسانوں کے معاملے پر تحریک کرتا ہے، اس کی حمایت دینے کا میرا بنیادی حق ہے۔لیکن یہ کس نے کہا کہ ہاردک پٹیل انا کی تحریک میں جانے والا ہے۔ہاردک نے کہا کہ وہاں جانے کا میرا ابھی تک کوئی پلان نہیں ہے۔اکولا میں جب میں گیا تھا تو کچھ لوگوں نے مجھے کہا کہ انا کی تحریک میں جانا چاہئے۔میں دہلی اپنے دوسرے پروگرام کی وجہ سے آیا تھا۔ہاردک نے کہا کہ انا کی تحریک کو حمایت ہونا ہی چاہئے۔ہر شخص کو حمایت دینا چاہئے۔وہ لوک پال اور کسانوں کی بات کرتے ہیں، بدعنوانی کے خلاف بات کرتے ہیں اس لیے ان کی کھل کر حمایت کرنا چاہئے۔ہاردک پٹیل نے کہا کہ میں اب انا سے ملنے نہیں جا رہا ہوں لیکن ان کی تحریک کو میری حمایت شامل ہے۔جہاں ضرورت پڑے گی ہم ان کے ساتھ ہر جگہ کھڑے ہیں۔گجرات میں بھی ضرورت پڑی تو وہاں بھی انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔ہاردک نے کہا کہ ہم تو بی جے پی کے خلاف ہیں اور اگر ان احتجاج میں جائیں گے تو بھی بی جے پی کے خلاف ہی بولیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی غلط پالیسی کی وجہ سے انا جی کو لوک پال کی جگہ کسانوں کی بھی بات کرنی پڑ رہی ہے۔ہاردک نے کہا کہ میں کسی سیاسی پارٹی سے نہیں ہوں، لیکن ملک کے اندر آپ کو کسی معاملے پر اگر حل نکالنا چاہتے ہیں تو سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔چاہے وہ سیاسی آدمی ہو یا ناہو۔یوپی میں سماجوادی پارٹی-بی ایس پی کے اتحاد پر ہاردک پٹیل نے کہا کہ اس سے پہلے ملائم اور کانشی رام نے جوڑی بنائی تھی۔اگر یہ دونوں بھی بنا رہے ہیں تو اس میں غلط کیا ہے؟ ہاردک نے کہا کہ اگر دو سیٹ آنے کے بعد بی جے پی منی پور جیسی ریاست میں اتحاد کر لیتی ہے تو پھر یہ دونوں اتجادکریں تو اس میں غلط کیا ہے؟ آپ کشمیر کے اندر پی ڈی پی کے ساتھ اتحادکر سکتے ہو تو ایس پی-بی ایس پی کا اتحاد غلط کیوں ہے؟ہاردک نے کہا کہ اتر پردیش میں ہمارا بڑا ٹیم ورک ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس پی اور بی ایس پی کے اتحاد کو میری پوری حمایت ہے۔لوگوں کے سامنے لڑنے کے لیے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔ہاردک نے کہا کہ ’نمو ایپ کو لے کر جو معاملہ ہے اس کی معلومات مجھے پوری نہیں ہیں۔لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ اپنے مفاد کے لئے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا اور یہ سب ہمارے ملک کے لئے خفیہ چیزیں ہیں۔اس پر بڑا خیال رکھنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جوانوں کی معلومات خفیہ رہتا ہے، ایسے شخص کی ذاتی معلومات بھی خفیہ ہوتی ہیں۔